info@hies.pk

100

PRIVATE

محترم جناب مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب (زیدمجدہم) نے جامعہ دارالعلوم کراچی میں (اپریل 2013ء)وفاق المدارس کے منعقدہ جلسہ سے خطاب میں اسلامی اسکولوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے فرمایا کہ

ہم عصری علوم کے مخالف بالکل نہیں ہیں عصری علوم ہم اپنے مدرسوں میں داخل کر بھی رہے ہیں اور مزید کرنے کا بھی ارادہ ہے بلکہ اب تو ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اسلامی اسکول قائم کریں کیوں کہ اگر آپ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں گے تو وہاں انکا دین و ایمان جائے گا اور اگر مدارس میں درسِ نظامی پڑھائیں گے تو ظاہر ہے کہ سب کو نہیں پڑھا سکتے لازمی طور پر کچھ رہ جائیں گے ۔ جو رہ جائیں گے وہ یا تو جاہل رہ جائیں گے یا اپنا دین و ایمان کھو بیٹھیں گے ۔ اس واسطے اس کا حل یہ ہے کہ اسلامی اسکول قائم کریں ۔ “

الحمد للہ! ہم نے دارالعلوم میں حرا فاؤنڈیشن اسکول قائم کیا ہے جس کو آئندہ کالج تک لے جانے کا پروگرام ہے ۔ اس کے علاوہ بھی الحمد للہ اب پاکستان میں اسلامی اسکول قائم ہورہے ہیں اور ہماری اب تجویز یہ ہے کہ تمام مدارس رفتہ رفتہ اپنی حدود میں اسلامی اسکول قائم کریں جہاں بچوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم بھی دی جائے اور باقی عصری علوم بھی اعلیٰ معیار کے مطابق پڑھائے جائیں۔چونکہ اب مدارس میں اس پر کام شروع ہو گیا ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ جس طرح ہمارے مدارس میں اسلامی علوم کی ترویج اعلیٰ معیار پر ہوتی ہے اسی طرح عصری علوم کی ترویج بھی معیاری ہوگی۔ ان شاءاللہ ۔

حضرت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی زیرِ سرپرستی

ڈپلومہ برائے اسلامی اسکول منیجمنٹ سسٹم

عنوانات

  • اسلامی اسکول کا قیام تنظیم و تدبیر
  • مدرسہ، مکتب، اسکول
  • ادارے کے قیام کے مقاصد
  • اسلامی اسکول کے نمایاں خدوخال
  • (اسکول کے قیام کے ابتدائی مراحل (انفراسٹرکچر
  • اسکول کی تنظیم سے وابستہ افراد / اسکول کی تنظیم میں سربراہ / پرنسپل کا کردار
  • اسکول کے سربراہ کا دائرہ عمل اور مطلوبہ صلاحیتیں تنظیم تدبیر مدرسہ (School Administration and Management)
  • اسلامی اسکول کے اساتذہ
  • اسلامی اسکول کا نصاب / تعلیم و تربیت
  • اساتذہ کی صلاحیت وصفات
  • تدریس القرآن
  • اساتذہ / عملہ کی ٹریننگ سہولیات
  • طلبہ و طالبات کی تربیت
  • والدین کی تربیت
  • (انتظامی عملہ (ایڈمنسٹریشن ، اکاؤنٹ سیکشن، ایچ آر و دیگر
[contact-form-7 id="4717" title="Shariah-form"]

Course Currilcum

Course Instructors

Profile Photo
administrator

Course Reviews

N.A

0 ratings
  • 5 stars0
  • 4 stars0
  • 3 stars0
  • 2 stars0
  • 1 stars0

No Reviews found for this course.

Copyright 2024 © hies.pk - All rights reserved.