جناب امیر الدین صاحب
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کورس و کورآرڈینیٹر حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز شعبہ جامعہ دارالعلوم کراچی
حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز کے تحت پانچ روزہ پروفیشنل پروگرام ”حلال لیڈ آڈیٹر ٹریننگ “
مورخہ ٢٢، اگست ٢٠١٩ء تا ٢٦، اگست ٢٠١٩ء مطابق ۲۰، ذوالحجہ ۱۴۴۰ھ – ۲۴، ذوالحجہ ۱۴۴۰ھ ،حضرت شیخ السلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی زیرِ سرپرستی پانچ روزہ تربیتی پروگرام ”حلال لیڈ آڈیٹر ٹریننگ “برائےطلباء مدارس و یونیورسٹی اور پروفیشنل حضرات جامعہ دارالعلوم کراچی کے شعبہ حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز میں منعقد کیا گیا۔ اس کورس میں الحمدللہ شرکاء کی تعداد ۴۳ تھی۔ اس کورس میں آل پاکستان ریستوران ایسوسی ایشن سے وابستہ پاکستان کے نامور ہوٹل و ریستوران منیجمنٹ کے ماہرین ، ہانگ کانگ کی حلال سرٹیفیکیشن باڈی کے ماہرین ، فوڈز انڈسٹری اور یونیورسٹی ومدارس کے اساتذہ و،طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
یہ کورس محترم جناب ڈاکٹر مفتی محمد عمران اشرف عثمانی صاحب زید مجدہ (ناظم حرافاؤنڈیشن اسکول ، حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز ومرکزالاقتصاد الاسلامی )اور محترم جناب مفتی محمد نجیب خان صاحب حفظ اللہ (پرنسپل حرا فاؤنڈیشن اسکول ، ڈائریکٹر کورس حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز و ایڈوائزر مرکز الاقتصاد الاسلامی) کی زیرِ نگرانی حرا فاؤنڈیشن اسکول (بوائز کیمپس) میں منعقد کیا گیا اوراس کورس کے نظم و نسق اور انتظامی امور کی مکمل ذمہ داری بندہ ناچیز کے سپرد کی گئی۔
اس کورس نے جہاں شرکاء کورس کے دماغ کے دریچے کھولے وہاں یہ سوچنے پر بھی مجبور کیا کہ اس وقت ہمیں حلال و حرام کے اعتبار سے کتنی محنت کی ضرورت ہے اور پھر حلال و حرام اور فوڈ سیفٹی کے وہ قوانین جو طہارت و نظافت کا احاطہ کئے ہوئے ہیں، ان کی عملی تنفیذ کی صرف فوڈ انڈسٹری ہی میں نہیں بلکہ ہر پروڈکٹ کی انڈسٹری میں اس کی ضرورت ہے، خاص کر ہر فرد کے گھر کا کچن ایک مکمل انڈسٹری ہے جہاں مختلف اشیاء کی تیاری کی جاتی ہے، اس میں تو اور بھی اہمیت بڑھ جاتی ہے، کیونکہ ہسپتال میں 90 فیصد سے زیادہ مریض گھروں کے کچن کی بے احتیاطی کے سبب ہیں نہ کہ انڈسٹری کی غفلت کے سبب!
حضرت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے زیر نگرانی یہ ٹریننگ جامعہ دارالعلوم کراچی کے شعبہ حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز (HIES) اور گلوبل حلال ریسرچ سینٹر (GHRC) کے باہمی اشتراک سے حرا فاؤنڈیشن اسکول (جامعہ دارالعلوم کراچی) میں منعقد کی گئی۔اس کورس میں مندرجہ ذیل 14 اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا :
کورس میں پڑھائے جانے والے اسباق وموضوعات:
١۔ حلال و حرام کی اہمیت اور محرمات قرآنیہ کا تذکرہ ( Halal & Haram in the light of Sharia)
۲۔ اسباب حلت و حرمت کا تفصیلی بیان اور ان کے داخلی و خارجی استعمال پر شرعی احکامات (Sharia Standards about Halal & Haram)
۳۔ ذبح کا اسلامی طریقہ اور درآمد شدہ گوشت کے مسائل، اصولی باتیں، مستحکم ہدایات (Slaughter & Imported Meat in the light of Sharia)
مندرجہ بالاموضات پر محترم جناب مفتی محمد نجیب خان نے انتہائی تفصیل سے روشنی ڈالی اور شرکاءِ کورس کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
۴۔ بنیادی ماخذ شریعت: قرآن و سنت و اجماع و قیاس اور ان کا فریم ورک، دوسرے ماخذ شریعت یعنی استحسان، مصالح مرسلہ، استصحاب، سد ذرائع، عرف، فتوی صحابی، شرائع من قبلنا کی موجودہ مسائل میں تطبیقات (Functions)
(Fundamentals Principles of Sharia)
مندرجہ بالا موضوع محترم جناب ڈاکٹر مفتی محمد ارشاد احمد اعجاز صاحب نے پڑھایا
۵۔ حلت و حرمت سے متعلق اہم اصولی احکام یعنی اشیاء میں اصل اباحت، گوشت میں اصل حرمت، انقلاب ماہیت، القلیل کالمعدوم، مشتبہات کا اجمالی جائزہ
(Important Principles Regarding Restraint and Prohibition)
نوٹ : مندرجہ بالاموضوع محترم جناب ڈاکٹر مفتی ارشاد احمد اعجاز صاحب اورمحترم جناب مفتی محمد نجیب خان صاحب نے مل کر پڑھایا۔
۶۔ مشتبہ اجزائے ترکیبی (Critical Ingredients)
مندرجہ بالا موضوع محترم جناب ڈاکٹر سید غفران سعید صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر کراچی یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ فوڈ سائنسز ، ممبر سندھ فوڈ اتھارٹی) نے پڑھایا۔
۷۔ نشہ آور اشیاء اور ان کے مراتب (Intoxicants & Derivatives)
۸۔ آپ حلال کا آڈٹ کیسے کریں؟ بہت ہی اہم نکات کا حامل سیشن رہا جس میں بڑے اہم تجربات و اصولی باتیں سکھائی گئیں (What is Audit? How to do your Audit)
مندرجہ بالا موضوعات محترم جنا ب شہریار احمد صاحب (حلال لیڈ آڈیٹر SGS) نے پڑھائے۔
پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے مرتب کردہ حلال و حرام ، حلال سرٹیفیکیشن باڈی، حلال سرٹیفیکیشن سسٹم اور حلال ایکریڈیشن سسٹم سے متعلق معیارات محترم جناب مولانا محمد طلحہ صدیقی (حلال لیڈ آڈیٹر گلوبل حلال ریسرچ سینٹر) نے پڑھائے
۹۔ PS- 3733
۱۰۔ PS- 4992
۱۱۔ Halal Lead Auditor Training Corse
۱۲۔ Halal Certification System
۱۳۔ Halal Accridetion System
۱۴۔ Food Safety
آخری کے چاروں سیشنز میں علمی تحقیقات کے ساتھ ساتھ عملی تطبیقات، پیش آمدہ مسائل، آڈٹ کے لئے تدابیر (Tricks) ڈاکومنٹ ریویو (Document Review) کا طریقہ، آن سائیٹ اور آف سائیٹ کے کام کی نزاکت اور مینجمنٹ سے رابطہ اور کام کرنے کا طریقہ، خصوصی طور پر سمجھایا گیا۔
عملی آڈٹ:
کورس کے اختتام پر تمام شرکاء سے کراچی کے ایک معروف فوڈ ادارے کا باقاعدہ عملی آڈٹ کروایا گیا اور تحریری امتحان منعقد کیا گیا ۔
اختتامی تقریب :
کورس کی اختتامی تقریب میں مندجہ ذیل اہم شخصیات نے شرکت فرمائی
۱۔ محترم جناب ڈاکٹر عبدالعلیم میمن صاحب (ڈائریکٹر جنرل، پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی PSQCA)
۲۔ محترمہ جناب یاسمین خانم صاحبہ (انچارج حلال فوڈ سیکشن، پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی PSQCA)
۳۔ محترم جناب محمد توفیق صاحب (ڈائریکٹر آپریشن ،سندھ فوڈ اتھارٹی)
۴۔ محترم جناب مولانا محمد طلحہ صدیقی صاحب (حلال لیڈ آڈیٹر، گلوبل حلال ریسرچ سینٹر GHRC)
۵۔ محترم جناب ڈاکٹر سید غفران سعید صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر ، کراچی یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ فوڈ سائنسز ، ممبر سندھ فوڈ اتھارٹی)
۶۔ محترم جناب مفتی محمد نجیب خان صاحب (کورس ڈائریکٹر، حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز)
۷۔محترم جناب امیر الدین صاحب (اسسٹنٹ کورس ڈائریکٹر/ کوآرڈینیٹر، حرا انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ سائنسز)
بوجہ ناسازی طبیعت شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم اس تقریب میں شرکت نا فرماسکے لیکن آنجناب نے تقریب میں شریک شخصیات کیلئے تحائف ارسال فرمائے ۔
تقسیم اسناد:
آخر میں شرکاء کورس کو معزز مہمانان ِ کرام محترم جناب ڈاکٹر عبدالعلیم میمن صاحب ، محترم جناب محمد توفیق صاحب، محترم جناب مولانا محمد طلحہ صدیقی صاحب ، محترم جناب ڈاکٹر سید غفران سعید صاحب اور محترم جناب مفتی محمد نجیب خان صاحب کے مبارک ہاتھوں سے اسناد دلوائی گئیں۔
کورس میں شریک طالبات کو معزز مہمان محترمہ جناب یاسمین خانم صاحبہ کے مبارک ہاتھوں سے دلوائی گئیں۔
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دُعا ہے کہ اس کورس میں شریک تمام حضرات کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے اور انہیں امت کی صلاح اور فلاح کا ذریعہ بنائے اور دورہ کے منتظمین کو اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے اور تاحیات دین اسلام کی خدمت پر قائم و دائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔
0 responses on "Halal Lead Auditor Training, a five-day professional program"